وقاص عظیم :گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے 5 ارب ڈالرز کے مغربی گارمنٹس برانڈز کے آرڈر پاکستان کو مل سکتے ہیں، جس سے 52 لاکھ لوگوں کو روزگار مل سکتا ہے ۔
سابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے 5 ارب ڈالرز کے مغربی گارمنٹس برانڈز کے آرڈرز پاکستان کو مل سکتے ہیں۔پاکستان کے پاس صرف دو ہفتوں کا وقت ہے۔دو ہفتوں کے بعد یہ آرڈر بھارت ، ویتنام اور کمبوڈیا کو مل جائیں گے۔پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری 16 سینٹ پر نہیں چل سکتی۔موجودہ ٹیکسوں کے باعث سپلائی چین نہیں چل رہی،صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت 9 سینٹ کی جائے ۔ایس آر او 1125 کے تحت ٹیکسٹائل صنعت کی مقامی سپلائی چین بحال کی جائے ۔
بنگلہ دیش کے 5 ارب ڈالرز ملنے سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہوگا ۔اس سے 50 لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا