جمال الدین: پنجاب پولیس میں سیکڑوں اہلکاروں کی جعلی بھرتیوں کا سکینڈل سامنے آیا۔پراسیکیوشن نے 9 سال پرانے مقدمہ میں 152 پولیس اہلکاروں کیخلاف چالان اینٹی کرپشن کورٹ میں جمع کرا دیا ۔
اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے سماعت کی ۔مقدمہ میں ملوث حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش کے دوران 152 ملزمان کی پولیس میں بھرتی جعلی ثابت ہوئی ۔ملزمان ریاض ، سرور اور رمضان سمیت 152 ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع ہو گیا ہے۔
محکمانہ انکوائری اور دیگر وجوہات کے باعث 9 سال کی تاخیر سے چالان پیش کیا گیا ہے ۔عدالت نے مقدمہ پر سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی اور باور کرایا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی ۔ملزمان کیخلاف 2015 میں جعلی بھرتیوں کا مقدمہ درج ہوا تھا۔