زاہد چوہدری :سروسز ہسپتال کے نرسری آئی سی یو میں مختلف مہلک جراثیم کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔
سروسز ۔ نرسری آئی سی یو میں جراثیم کی موجودگی ننھے مریضوں کیلئے سنگین خطرہ کا باعث ہے ۔ نرسری آئی سی کی مائیکروبائیولوجیکل سرویلنس میں انکشاف ہوا ہے کہ نرسری آئی سی یو میں انکوبیٹر میٹریس ، سائیڈ ٹیبل، ویٹ مشین ، میڈیسن ٹرالی میں مہلک جراثیم پائے گئے ۔
نرسری آئی سی یو کو جراثیم سے پاک کرنے کیلئے تاحال انتظامیہ لاپرواہ ہے ۔
سروسز ہسپتال کی نرسری آئی سی یو میں بچوں کی زندگیوں کو خطرہ
15 Aug, 2024 | 04:49 PM