سرکاری سکولوں  کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا حکم 

15 Aug, 2024 | 04:41 PM

 جنید ریاض : پیف کے تحت سرکاری سکولوں کو 30 ستمبر تک نجی شعبہ یا افراد کے حوالے کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں کی شفاف منتقلی کیلئے معاہدہ تیار کرلیا
سرکاری سکولوں کو نجی شعبہ کے حوالے کرنے کیلئے متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹیز کے افسران تعینات کیے جائیں گے۔سکول شماری 2024 کی تعداد کے مطابق تعلیمی ادارے نجی شعبہ کے حوالے کیے جائیں گے۔بچوں کی تعداد کم ہونے پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

تیس ستمبر تک نئی سکولوں کی انتظامیہ فروغ تعلیم فنڈ استعمال کر سکے گی۔ درجہ چہارم کا عملہ بھی نئے آرڈرز تک سکول میں فرائض سرانجام دے گا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں کی شفاف منتقلی کیلئے معاہدہ تیار کرلیا۔۔معاہدے پر سکول ایجوکیشن کے افسران اور نئی سکول انتظامیہ سے دستخط لیے جائیں گے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا

مزیدخبریں