ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک افسر بن کر جعلسازی کرنے والا نوسر باز گرفتار

بینک افسر بن کر جعلسازی کرنے والا نوسر باز گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کاروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بینک افسر بن کر جعلسازی کرنے والا نوسر باز گرفتار کرلیا گیا، ملزم سید علی رضا ترمذی کو چھاپہ مار کارروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ، ملزم نے خود کو بینک افسر ظاہر کر کے شہریوں کو کال کرتا تھا، ملزم نے شہری کو کال کر کے بینک اکاؤنٹ کی حساس معلومات حاصل کیں، ملزم نے حساس معلومات کی بنیاد پر شہری کے بینک اکاونٹ تک رسائی حاصل کی۔ ملزم نے 6 لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد کی رقم شہری کے اکاؤنٹ سے فراڈ کے ذریعے حاصل کیے ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے ہیکنگ میں استعمال ہونے والے موبائل فونز اور دیگر شواہد بھی برآمد کرلیے گئے۔