گورنرپنجاب سےصوبائی وزیر چودھری شافع حسین کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

15 Aug, 2024 | 04:17 PM

حسن علی : گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرسےصوبائی وزیر چودھری شافع حسین کی ملاقات ہوئی ۔ 

ملاقات میں پنجاب میں سرمایہ کاری اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے امور پر بات چیت ہوئی، اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صوبائی وزیر نے  گورنرپنجاب کو سرمایہ کاری و ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ 

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات کو سراہا۔ گورنر پنجاب نے مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔ 

مزیدخبریں