ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں گیارہ منزلہ نئی عدالتوں میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ،قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ کا لاہور ہائیکورٹ کی 26 نئی زیر تعمیر عدالتوں کا اچانک دورہ کیا .
قائم مقام چیف جسٹس کو زیر تعمیرعدالتوں کے دورے کے دوران ایڈیشنل رجسٹرار بلڈنگ اور ایکسیئن بلڈنگ نے بریفنگ دی , ایکسیئن نے قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ کو نقشے کی مدد سے نئی عدالتوں بارے بریفنگ دی ,قائم مقام چیف جسٹس نے زیر تعمیر عدالتوں میں جاکر تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا ,ایکسیئن بلڈنگ نے زیر تعمیر عدالتوں میں ججز ، وکلاء اور سائلین کے لئے دستیاب سہولتوں بارے آگاہ کیا,قائم مقام چیف جسٹس نے بیسمنٹ ، گراؤنڈ فلور اور فسٹ فلور جاکر نئی عدالتوں کےترقیاتی کام کا جائزہ لیا,قائم مقام چیف جسٹس نے سائلین کے بھٹنے اور واش روم کے متعلق سہولیات بارے دریافت کیا, قائم مقام چیف جسٹس نے پبلک ٹوائلٹس کے موجودہ نقشے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر کا ازسر نو جائزہ لیں ، انہیں علیجدہ بنانے کا جائزہ لیں ، قائم مقام چیف جسٹس نے ایکسیئن کو زہر تعمیر ٹوائلٹس کا ازسر نقشہ بناکردکھانے کی ہدایت کی ، ایکسیئن بلڈنگ نے قائم مقام چیف جسٹس کو بتایا کہ گیارہ منزلہ 26 زیر تعمیر عدالتوں میں اس وقت ترقیاتی کام آخری مراحل میں ہے ، اکتوبر 2025 تک ترقیاتی کام مکمل ہو جائے گا، قائم مقام چیف جسٹس نے ہائیکورٹ کے نکاسی آب کے متعلق زیر تعمیر منصوبے کا بھی جائزہ لیا۔