ویب ڈیسک: انٹرنیٹ کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی فائر وال لگانے کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا جس کے بعد اب سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا مواد پہلے فائر وال میں جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی فائر وال لگانے کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا،فیس بک، واٹس ایپ، انسٹا گرام اور دیگر پلیٹ فارم پر سیفٹی فائر وال کا دوسرا اور فائنل تجربہ منگل کی رات کیا گیا۔
ماہرین کےمطابق اب جو بھی صارف انٹرنیٹ پر کوئی مواد اپ لوڈ کرے گا تو وہ پہلے ’ فائر وال‘ میں جائے گا اور وہاں سے گزر کر اپ لوڈ ہوگا،سیفٹی فائر وال کی مدد سے کسی بھی سوشل ایپ سائٹ پر غیر معمولی سرگرمی کرنے والے صارف یا صارفین کو فوری ٹریس کیا جا سکے گا,سیفٹی فائر وال کی تنصیب کے بعد تمام سوشل میڈیا معمول کے مطابق چلیں گے۔
واضح رہے کہ ڈیجیٹل دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم ’’ فائر وال‘‘ کی تنصیب کا عمل گزشتہ ماہ جولائی میں شروع کیا گیا تھا۔