محکمہ صحت نے منکی پاکس کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا

15 Aug, 2024 | 03:32 PM

زاہد چودھری : محکمہ صحت نے منکی پاکس کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا ۔ 

محکمہ صحت کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز ایئر پورٹس کے انتظامیہ کیساتھ رابطے میں رہیں ، ایئرپورٹس پر مشتبہ کیسز کو ہسپتالوں تک پہنچانے کے انتظامات کیے جائیں۔ تمام اضلاع میں منکی پاکس کے مشتبہ کا ڈیٹا محکمہ صحت کو فراہم کیا جائے۔ تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں کو منکی پاکس کی ایڈوائزری فراہم کی جائے۔ مشتبہ مریضوں کی مانیٹرنگ اور آئسولیشن کے انتظامات کیے جائیں ۔ 

مزیدخبریں