نایاب کچھووں کاغیرقانونی شکار، 2 شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار

15 Aug, 2024 | 02:28 PM

ویب ڈیسک : نایاب اور قیمتی کچھووں کاغیرقانونی شکاراور بیرون ملک سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سےکارروائی کی گئی ۔ دریائے راوی سے نایاب کچھووں کے 2شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا۔

ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات مدثر ریاض ملک کی نگرانی میں سپیشل وائلڈلائف اسکواڈ پنجاب نے چھاپہ مارا ، جنگی حیات کی غیرقانونی سمگلنگ میں ملوث افراد کی جانب سے وائلڈ لائف کی چھاپہ مار ٹیم پر فائرنگ کی گئی ۔ کچھوں کے غیرقانونی شکار اور فائرنگ کرنے والے ملزم سرفراز اور فیاض چبیل کو گرفتار کرلیاگیا ۔

ڈی جی جنگلی حیات مدثر ریاض  کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 10قیمتی کچھوے برآمد ہوئے، جن میں سے 7کچھوے زندہ ہیں جبکہ 3 مردہ حالت میں برآمد ہوئے۔ ملزمان سے پستول ، گولیاں، جال، کلہاڑی، ٹوکہ اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی ہدایت پرصوبے بھر میں جنگلی حیات کے غیرقانونی کاروبار کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری ہے ۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی جانب سے چھاپہ مار ٹیم اور محکمہ جنگلی حیات کے افسران اور عملے کو شاباشی دی گئی ۔ 

واضح رہے کہ کچھووں کو وائلڈلائف ایکٹ کے شیڈول تھری میں تحفظ پانے والی جنگلی حیات میں شمولیت حاصل ہیں۔ 

مزیدخبریں