لیسکو میں اربوں روپےکی اووربلنگ پر تحقیقات کادائرہ کاروسیع

15 Aug, 2024 | 02:06 PM

Ansa Awais

شاہد سپرا : لیسکو میں اربوں روپےکی اووربلنگ پر تحقیقات کادائرہ کاروسیع ،کمپنی کے تمام دفاترسےمالی سال23-2022تک کی اووربلنگ کاریکارڈمانگ لیا ۔

 لیسکو میں صارفین کے بلوں پر ہونیوالی اووربلنگ کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔ کمپنی نے 2 سال قبل بجلی کے بلوں میں ہونیوالی اووربلنگ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔کمپنی کے تمام دفاتر سے مالی سال 2022 سے 2023 تک کی اووربلنگ کا ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک سال کے دوران اووربلنگ کی مد میں لگنے والے "سٹروکس" کا ڈیٹا مانگا گیا ہے۔2 سال قبل ہونیوالی اووربلنگ اور رواں سال صارفین کو ملنے والے ریفنڈ کا موازنہ کیا جائیگا۔موازنہ کر کے لیسکو کی جانب سے اگست میں مقررہ اہداف پر منصوبہ بندی کی جائےگی۔اگست میں مقررہ اہداف کے حصول کے لئے افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

مزیدخبریں