ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ہیرو ارشد ندیم کی اہلیہ پہلی بار کیمرے کے سامنے، جذبات کا اظہار کردیا

قومی ہیرو ارشد ندیم کی اہلیہ پہلی بار کیمرے کے سامنے، جذبات کا اظہار کردیا
کیپشن: Arshad Nadeem's wife
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے دیئے گئے ارشد ندیم کے اعزاز میں عشائیے کے دوران قومی ہیرو کی اہلیہ نے پہلی مرتبہ اپنے جذبات کا اظہار کر دیا ہے ۔

گزشتہ دنوں قومی ہیرو ارشد ندیم کے اعزاز میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزراء اور ارشد ندیم کے اہلخانہ بھی شریک تھے،تقریب کی خاتون میزبان کی جانب سے ارشد ندیم کی اہلیہ سے پوچھا گیا کہ آپ کتنا پرامید تھیں کہ ارشد گولڈ میڈل جیت لیں گے؟ جس کا مختصر سا جواب دیتے ہوئے ارشد ندیم کی اہلیہ کا کہنا تھا ’بہت زیادہ‘۔

پروگرام کے دوسرے میزبان کی جانب سے ارشد ندیم کی اہلیہ سے پوچھا گیا کہ جب اتنے بڑے ایونٹ میں ارشد ندیم تھرو پھینک رہے تھے تو کیا آپ کو بھی ٹینشن تھی؟ قومی ہیرو کی اہلیہ کا کہنا تھا ٹینشن تو ہو رہی تھی لیکن دعا بھی کر رہی تھی کہ اللہ پاک ارشد کو کامیاب کریں اور وہ  پاکستان کے لئے گولڈ میڈل لیکر آئیں۔

پوری پاکستانی قوم کی بھی دعائیں ان کے ساتھ تھیں، ان کے والدین کی بھی اور ہماری بھی دعائیں ان کے ساتھ تھیں، ایک سوال کے جواب میں ارشد ندیم کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جب کبھی ارشد ندیم ہمت ہارتے تھے تو ہم ان کی ہمت باندھتے تھے اور ان سے کہتے تھے کہ آپ نے ہمت نہیں ہارنی، آپ کے پیچھے پوری قوم کے ماں باپ کی دعائیں ہیں تو پھر ان کا حوصلہ بڑھ جاتا تھا۔