ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم نے 24 گھنٹوں میں اونچے درجے کےسیلاب کی وارننگ دےدی

پی ڈی ایم نے 24 گھنٹوں میں اونچے درجے کےسیلاب کی وارننگ دےدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی پنجاب (پی ڈی ایم اے) نے اگلے 24 گھنٹوں میں دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ دے دی۔

 ترجمان (پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی پنجاب) پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مرالہ خانکی قادر آباد اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کا خدشہ ہے، دریائے چناب میں سیلابی پانی کی سطح 2 لاکھ کیوسک سے اڑھائی لاکھ کیوسک تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کمشنر ملتان، گجرات، گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان کو الرٹ جاری کر دیا۔ اسی طرح سیالکوٹ، گجرات، گوجرانولہ منڈی بہاوالدین حافظ آباد سرگودھا جھنگ خانیوال ملتان کوٹ ادو اور مظفرگڑھ کے ڈی سیز کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں۔

عرفان کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔ ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔ ریسکیو آپریشن کے لیے پٹرول و ڈیزل کا اسٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔ دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں۔ فلڈ ریلیف کیمپس میں خوراک، پینے کے صاف پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

 عرفان کاٹھیا نے کہا کہ عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، ہنگامی انخلاء کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں، حکومت پنجاب آپکا اور آپکے مال مویشیوں کا پوری طرح سے خیال رکھے گی۔ شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Ansa Awais

Content Writer