محکمہ ایکسا ئز نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کردیا

15 Aug, 2024 | 12:46 PM

علی ساہی: ایکسائز سے متعلقہ شکایات وانفارمیشن کیلئے اب دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے،تمام اضلاع سےموٹر ٹیکسز،پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگرٹیکسزکی شکایات وانفارمیشن کےلئے خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائز کے گریوینس ریڈریسل سیل میں شکایات کو حل کرکے کمپلیننٹ کوآگاہ کیا جائے گا،خصوصی نمبر1035 پر پراپرٹی ،موٹر،پروفیشنل ٹیکس سمیت دیگر شکایات حل ہونگی،شہری کی شکایت سے متعلق متعلقہ ضلعی افسر سے رابطہ کر کے ازالہ کیا جائے گا۔

ایکسا ئز عملہ شہری کی شکایت کا ازالہ کر کےمتعلقہ شہری کو آگاہ کرے گا،گریوینس ریڈریسل سیل میں 12اہلکاروں کی تعیناتی کر دی گئی،سیل کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز رینک کا افسر سپر وائز کریں گے،ابتدائی طور پر ایک شفٹ سیل کام کرے گا جلد ہی سیکنڈ شفٹ کا آغاز کیا جایےگا۔

مزیدخبریں