ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

40 افسران اور اہلکار کو قائد اعظم اور پریزڈنٹ پولیس میڈل دینے کا اعلان

40 افسران اور اہلکار کو قائد اعظم اور پریزڈنٹ پولیس میڈل دینے کا اعلان
کیپشن: Quaid-e-Azam's madel
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : قائد اعظم اور پریزڈنٹ پولیس میڈل کے لیے ملک بھر سے40 افسران اور اہلکار نامزد،11شہدا بھی شامل, وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر پاکستان آصف علی زرداری پولیس افسران کو ایوارڈ سے نوازیں گے.

تفصیلات کے مطابق 2023،2024 میں ایوارڈ کے لیے نامزد افسران اور اہلکاروں کی لسٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کردی،پنجاب،بلوچستان،اسلام آباد،گلگت بلتستان،کے پی کے،سندھ کے پولیس افسران اور اہلکاروں کو میڈلز دئیے جائیں گے۔

ریلوے پولیس اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے اہلکاروں اور افسران کے نام بھی لسٹ میں شامل ہیں،پولیس افسران اور اہلکاروں کو انکی خدمات کے اعتراف میں میڈل سے نوازا جائے گا،میڈلز پانے والوں میں ایس پی عہدے سے لیکر کانسٹیبل عہدے کے افسران و اہلکار شامل ہیں۔

پنجاب سے 5 افسران واہلکاروں کو قائداعظم پولیس میڈل جبکہ 12افسران پریزیڈنٹ پولیس میڈل سے نوازا جائےگا،ایس پی ارتضیٰ کومیل،اے ایس پی سیدہ شہربانو،، محمد شاہد نذیر،،شاہد تنویر،، جاوید حسین کے سمیت دیگر کو میڈلز سے نوازا جائےگا۔