ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کیخلاف طلبہ کا احتجاج روکنے والی کولمبین یونیورسٹی کی صدر مستعفی

اسرائیل کیخلاف طلبہ کا احتجاج روکنے والی کولمبین یونیورسٹی کی صدر مستعفی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسرائیل کے خلاف طلبہ کا احتجاج روکنے والی کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مینوشے شفیق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ  دے دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اپریل میں مینوشے نے آئی وی لیگ یونیورسٹی میں  اسرائیل  کے خلاف طلبہ کا احتجاج روکنے کیلئے نیویارک پولیس کوکیمپس میں داخلے کی اجازت دی تھی۔

 رپورٹ کے مطابق  یونیورسٹی میں ہونے والے  اسرائیل مخالف مظاہرے پرتقریباً 100 طلبہ گرفتارہوئےتھے جو کہ  5 دہائیوں بعد کولمبیا یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریاں تھیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا بتانا ہے کہ اس اقدام سے امریکا اور کینیڈا کے درجنوں کالجز میں احتجاج شروع ہوا تھا جس کے  کچھ ماہ بعد ہی کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مینوشے شفیق نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مینوشے شفیق کے بعد کولمبیا یونیورسٹی ارونگ میڈیکل سینٹرکی سی ای اوکترینہ آرمسٹرانگ نئی عبوری صدر ہوں گی۔

Ansa Awais

Content Writer