ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عدیل بھٹی کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت میں سی پی او گوجرانولہ پیش ، عدالت نےڈی جی فرانزک انجنسی کو طلب کرتے ہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے محمد عطاء الحق کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزارنے اپنے بیٹے اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عدیل بھٹی کی بازیابی کے لئے درخواست دی ، پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل فرخ خان لودھی ، پولیس کی جانب سے سی پی او گوجرانولہ رانا ایاز سلیم اور درخواست گزار کی جانب سے خد یجہ صدیق پیش ہوئی- سی پی او گوجرانولہ ایاز سلیم نے عدالت کو بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج پنجاب فرانزک لیب میں بھجوا دی ہیں- ابھی تک وہاں سے کوئی رپورٹ نہیں آئی ہے- وکیل درخواست گزار نے کہافوٹیج وہاں بھجوانے کی ضرورت نہیں تھی- پولیس خود ہی پہچان سکتی تھی- پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب دیا
فوٹیج میں گاڑیوں کے نمبرز نہیں نظر آ رہے تھے - جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دئیے کہ15 دن ہو گئے ہیں- ابھی تک رپورٹ نہیں آئی ہے- عدالت خود ہی پنجاب فرانزک لیب والوں کو بلوا لے گئی- عدالت نے کیس پر مزید سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی