فاران یامین : ڈولفن پولیس نے 48 گھنٹوں میں 170 ملزم گرفتار کر لئے۔43 عادی مجرم، 33 ریکارڈ یافتہ ملزمان بھی ہاتھ لگے۔ملزمان کے قبضہ سے 4 موبائل فون، 4 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔
صوبائی دارلحکومت میں فول پروف سیکیورٹی کے لیے ڈولفن سکواڈ فرنٹ لائن پر آگئی۔ اشتہاریوں، عدالتی مفروران، عادی ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق 50 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 170 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔مختلف زیر سماعت مقدمات میں 37 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے 4 موبائل فون، 4 موٹر سائیکلیں برآمد کرلئے گئے۔