پنجاب بھر میں جشن آزادی پر قانون شکنی کرنیوالے سینکڑوں گرفتار

15 Aug, 2024 | 11:46 AM

علی ساہی: جشن آزادی پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ سمیت مختلف قانون شکنی پر پنجاب پولیس کا سخت کریک ڈاؤن,لاہور سمیت صوبہ بھر میں 514 قانون شکن عناصر گرفتار، 461 مقدمات درج کئے گئے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں ون ویلنگ پر 415 ملزمان گرفتار، 375 مقدمات درج کئے، ہوائی فائرنگ پر 29 ملزمان گرفتار، 24 مقدمات درج ہوئے جبکہ کائٹ فلائنگ پر 23 ملزمان گرفتار کئے اور 26 مقدمات درج کئے۔

اس کے علاوہ سائلنسر موڈیفیکیشن سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر 47 ملزمان گرفتار، 36 مقدمات درج،صوبائی دارالحکومت میں مختلف خلاف ورزیوں پر 194 قانون شکن گرفتار، 174 مقدمات درج، لاہور میں ون ویلنگ پر 174 قانون شکن گرفتار، 155 مقدمات درج اورہوائی فائرنگ پر13جبکہ پتنگ بازی پر 07 ملزمان گرفتار، 19 مقدمات درج کئے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کا مزید کہناتھا کہ آئی جی پنجاب نے جشن آزادی پر ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی پر بلا تفریق کارروائی کے احکامات جاری کئے تھے۔

مزیدخبریں