ڈالر سستا ، اسٹاک ایکسچینج سے بھی اچھی خبر آ گئی

15 Aug, 2024 | 11:16 AM

ویب ڈسیک: تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی ۔

 کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو ا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے پر آگئی۔

 دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، پاکستان ایکسچینج میں 78500 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، ہنڈریڈ انڈیکس 755 پوائنٹس بڑھ کر 78632 پوائنٹس پر پہنچ گیا

مزیدخبریں