ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں رواں ہفتے بارشوں کے سپیل کی پیشگوئی

لاہور میں رواں ہفتے بارشوں کے سپیل کی پیشگوئی
کیپشن: weather update lahore
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصی سجاد: شہر میں دھوپ اور بادلوں کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود، رواں ہفتے بارشوں کا سپیل وقفے وقفے سے برسے گا ۔

تفصیلات کےمطابق لاہور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران 50فیصد بارش کے امکانات ہیں، شہر میں ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 140ریکارڈ کیا گیا،عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور دوسرے نمبر پر  ہے،سید مراتب علی روڈ 144، ذکی فارم میں آلودگی کی شرح 147ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ میں آلودگی کی شرح 139ریکارڈ کی گئی۔