فاطمہ خان: پاکستان بھر کی طرح گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں بھی یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مہمان خصوصی سمیع اللہ خان، ایم ایس ثوبیہ جاوید اور صدر انجمن بہبود مریضاں ملک طارق نے 77 پاؤنڈ کا کیک کاٹا۔
گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں بھی یوم آزادی کی تقریب کی صدارت ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر ثوبیہ جاوید نے کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے 145 سمیع اللہ خان تھے۔
پروگرام کا انعقاد انجمن بہبود مریضاں گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال نے کیا ۔ہسپتال کے ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل اسٹاف ، دیگر اسٹاف نے جوش وخروش سے پروگرام میں حصہ لیا ۔نرسنگ کالج کے طلباء وطالبات نے ملی نغمے سنائے اور اپنی تقاریر کی۔
مہمان خصوصی سمیع اللہ خان ایم ایس ثوبیہ جاوید اور صدر انجمن بہبود مریضاں ملک طارق ، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میم طیبہ عابد نے 77 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا۔پروگرام کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔