فریحہ بتول: حقوق خلق پارٹی کی جانب سے 14 کی اگست مناسبت سے جشن آزادی ریلی نکالی گئی جس میں مزدوروں، دانشوروں اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔حقوق خلق پارٹی کی ریلی پنڈی سٹاپ سے شروع ہو کر ہمدرد چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی میں مزدور،بچوں ، نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی۔ ریلی میں شریک افراد نے سبز ہلالی پرچم اٹھارکھے تھے۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ایڈووکیٹ حیدر بٹ کا کہنا تھا کہ آج کی ریلی نکالنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم غریبوں کی آواز بنیں گے، آج سے 77 سال پہلے 1947 کو پاکستان آزاد تو ہوا، لیکن اسکے عوام آج بھی بہت پریشان ہیں، انگریز نے زمین کا ٹکرا تو چھوڑ دیا، لیکن آج بھی انگریزوں کے سہولت کار ملک پرمسلط ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک اس ملک کے مزدور اور اقلیتوں کو اس کے حقوق، خواتین کو تحفظ،بچوں کو تعلیم اور صحت کی سہولت نہیں ملے گی تب تک ملک آزاد نہیں ہوگا۔
ریلی کی قیادت ایڈووکیٹ حیدر بٹ ،مولانا شہباز ،مزمل کاکٹر نے کی ۔