مریم نواز یوم آزادی سرپرائز؛ والٹن روڈ پراجیکٹ کا معائنہ کرنے پہنچ گئیں

15 Aug, 2024 | 03:25 AM

سٹی42:  وزیراعلیٰ  مریم نواز یوم آزادی کی مصروفیات کے دوران اچانک سی بی ڈی والٹن پراجیکٹ کی سائٹ پر چلی گئیں،انہوں نے کلمہ چوک سے والٹن کی طرف جانے والے روڈ کا معائنہ کیا اور والٹن روڈ پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

اس اچانک وزٹ کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز  نے سائٹ پر موجود پروجیکٹ سٹاف سے اور متعلقہ افسران سے کہا کہ والٹن روڈ ڈرین اور سڑک کے تعمیراتی کام میں معیار کو یقینی بنایا جائے، والٹن روڈ پراجیکٹ کی وجہ سے عوام کو ہونے والی دشواری کا احساس ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق والٹن روڈ کی تین لائن کیرج ستمبر میں ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گی جبکہ والٹن روڈ دو طرفہ کیرج وے کی اکتوبر تک تکمیل کے لئے دن رات کام جاری ہے۔

مزیدخبریں