ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کا سفید ڈریس سب  کی توجہ کا مرکز  بن گیا

Maryam Nawaz Dress, White and green combination, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ مریم  نواز شریف نے  بھی اس سال جشن آزادی پر سبز اور سفید کی بجائے سفید اور سبز لباس پہن کر خواتین کے جشنِ آزادی ڈریس کو منفرد  نیا پن دے دیا۔

گزشتہ بہت سے سالوں سے روایت رہی ہے کہ خواتین بچے اور بہت سے مرد بھی یومِ آزادی پر سبز قمیض کے ساتھ سفید شلوار یا سبز قمیض شلوار کے ساتھ سفید دوپٹی اوڑھتے رہے، اس سال خواتین نے واضح تبدیلی اختیار کی اور سفید  رنگ کو ڈریس میں زیادہ نمایاں جگہ دی جس سے لباس کا تاثر مکمل بدل گیا۔

پنجاب کی ٹرینڈ سیٹر وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھی یومِ آزادی پر لہوری خواتین میں اس یوم آزادی پر پاولر ہوئےانداز  کو اپنایا، ان کے ڈریس میں سفید رنگ غالب تھا اور دوپٹے پر خوبصورت سبز بارڈر اور پرچم کا پرنٹ سفید اور سبز کا پاکیزہ اور خوبصورت  ترین امتزاج ثابت ہوا۔  

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ساتھ پنجاب کابینہ کی دیگر خاتون وزرا  نے بھی سفید لباس پر سبز بارڈر والے دوپٹے اوڑھے۔ 
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور سینئیر وزیر مریم اورنگزیب نے  البتہ اس سال بھی یوم آزادی پر روایتی سبز لباس پہنا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کے لباس کے چرچے پاکستان کے سوشل میڈیا میں بھی ہوئے اور نیوز میڈیا نے بھی اسے خاص توجہ دی۔ 

مریم نواز کے ٹرینڈ سیٹر ڈریس کو سوشل میڈیا پر پاپولر ہوتے دیکھ کر ان کا یہ ڈریس بنانے والے برانڈ  نے بھی  اپنے سوشل پیج پر  مریم نواز  کی تصویریں شیئر کیں اور اس خوبصورت ڈریس کی قیمت بتا کر سب کو حیران کر دیا۔

مریم نواز کا ڈریس دراصل اتنی ہی قیمت کا ہے جتنی قیمت کے ڈریس لاہور کی لاکھوں دیگر خواتین بھی پہنتی ہیں۔ ڈریس تیار کرنے والوں کے مطابق  وزیرِ اعلیٰ مریم کے سفید رنگ کے خوبصورت لباس کی قیمت 35 ہزار روپے ہے۔  تاہم ان کا جوتا کچھ مہنگا ہے جس کی قیمت 3 لاکھ روپے ہے۔ 

انسٹا گرام پر بہت سے یوزرز نے مریم نواز کے سفید اور سبز ڈریس کی تصاویر  اور ویڈیوز پوسٹ کیں۔  مریم نواز اپ ڈیٹس سے بھی یہ تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی گئیں جنہیں فالوورز نے بہت سراہا۔