ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالی سال 2022-23 ، صنعتوں کی پیداوار میں بڑی کمی ریکارڈ

مالی سال 2022-23 ، صنعتوں کی پیداوار میں بڑی کمی ریکارڈ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مالی سال2022-23 میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 10.26فیصد کمی ریکارڈ  کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق جون میں سالانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیدوار میں14.96 فیصد کی بڑی کمی جبکہ  جون میں ماہانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 0.98 فیصد اضافہ ہوا ۔ ادارہ شماریات نے بڑی صعنتوں کی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔مالی سال2022-23 میں فوڈ مصنوعات کی پیداوار میں 6.90 فیصد کی کمی کی گئی ۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق مشروبات شعبے کی پیداوار میں 6.43 فیصد کی کمی ہوئی ، تمباکو 28.36 اورٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 18.68 فیصد گرگئی ۔لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں59.81 فیصد کی کمی ہوئی ۔پیپر اور بورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں 8.66 فیصد کمی ہوئی جبکہ کیمیکلز 6.96 اورفرٹیلائزرشعبے کی پیداوار میں 9 فیصد کمی ہوئی۔ 

فارماسوٹیکلز شعبے کی پیداوار میں 28.85 فیصد کمی ہوئِی جبکہ آئرن اور اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 5.12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔آٹوموبیل شعبے کی پیداوار میں 49.99 فیصدکی کمی ہوئی ۔مالی سال 2022-23 فرنیچر شعبے کی پیداوار میں35.51 فیصد اضافہ ہوا ۔