صدر علوی نے 13 مسوداتِ قانون دستخط کئے بغیر واپس بھیج دیئے

15 Aug, 2023 | 08:52 PM

سٹی42: صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے منظور کئے ہوئے 13 بل دستخط کیے بغیر واپس پارلیمنٹ کو بھجوادیے۔

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کو  ان مسودات قانون پردوبارہ غور کرنے کی ہدایت کے ساتھ واپس بھجوا دیا ہے جس کے بعد یہ تمام بل عملاً غیر معینہ وقت تک تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ صدرنے جو  مسودات قانون دستخط کئے بغیر واپس بھجوا دیئے ہیں ان میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل، وفاقی اردویونیورسٹی ترمیمی بل، این ایف سی انسٹی ٹیوٹ ملتان ترمیمی بل، نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل، قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل، کوڈ آف کرمنل پروسیجر ترمیمی بل شامل ہیں۔ کوڈ آٖ کریمینل پروسیجر ترمیمی بل پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار دینے سےمتعلق ہے۔

صدرنےنیشل اسکلزیونیورسٹی ترمیمی بل،امپورٹ ایکسپورٹ ترمیمی بل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل، پاکستان انسٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسزاینڈٹیکنالوجی بل،صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا بل بھی واپس بھجوادیا۔

صدر نے نیوزپیپرز،نیوزایجنسیزاینڈ بکس رجسٹریشن بل اور ہورائزن یونیورسٹی بل بھی واپس بھجوا دیا۔

مزیدخبریں