ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحافیوں کیلیے خوشخبری ،صدر مملکت نے صحافیوں کے بل کی منظوری دے دی 

PEMRA Amendment Bill passed by President, President of Pakistan, Fake News, City42, Social Meida
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔

قبل ازیں صدر مملکت سے پی ایف یو جے، اے پی این ایس، پی بی اے، سی پی این ای اور ایمنڈ کے نمائندوں کی ملاقات  ہوئی تھی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پیمرا (ترمیمی) بل 2023 ء پر حمایت کی یقین دہانی کروائی تھی۔

صدر مملکت نے ملاقات میں میڈیا ورکرز ، صحافی برادری کو پیمرا ترمیمی بل پر اپنی حمایت کا یقین دلایا۔انہوں ے میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ ، پیمرا قانون میں ترامیم متعارف کرانے  پر میڈیا برادری کی اجتماعی کوششوں کو سراہا۔

 صدر مملکت نے کہا کہ سرکاری اشتہارات کو الیکٹرانک میڈیا ملازمین کے واجبات کی ادائیگی سے جوڑنے سے انکے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

صدر مملکت نے وفد کے ساتھ قانون سازی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترمیمی بل موجودہ میڈیا قانون میں بہتری لایا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ میڈیا رضاکارانہ طور پر نوجوانوں کو فیک نیوز ، ڈس انفارمیشن بارے آگاہ کرے۔ نوجوان فیک نیوز سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ بچوں کو خاص طور پر فیک نیوز کے مضمرات بارے تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔ میڈیا بالخصوص سینئر صحافی تعلیمی اداروں اور جامعات کے ساتھ روابط بڑھائیں۔

صدر مملکت نے زور دیا کہ سینئر صحافی صحافت کے میدان میں ہونے والی نئی پیش رفتوں  کے بارے میں طلباء کو آگاہ کریں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ معاشرے میں مکالمے اور خیالات کے آزادانہ تبادلے  کی ضرورت ہے۔ میڈیا کی نئی شکلوں بالخصوص سوشل میڈیا کی حرکیات کو سمجھنا چاہیے۔میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو اخلاقیات ، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ اور تعمیری استعمال  بارے بتائے۔

وفد نے صدر مملکت کو نئے بل کی مختلف شقوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ ترمیمی بل سے صحافی برادری کے ساتھ ساتھ میڈیا ملازمین کو فائدہ پہنچے گا۔

وفد نے صدر مملکت کی جانب سے حمایت ، میڈیا کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔