سٹی42: مردان میں فائرنگ سےایک ہی گھرانہ کے4 افرادجاں بحق ہو گئے۔
مردان کے علاقہ مایار روڈ پر رشید آباد میں مکان خریدنے کے تنازعہ پر ایک شخص نے فائرنگ سکر کے تین بھائیوں اور ان کی والدہ کو قتل کر دیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ریسکیو1122 کی ٹیم نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا۔ جان بحق افراد میں زوجہ رحیم گل، عثمان ، نعمان اور عرفان شامل ہیں
بتایا گیا ہے کہ مقتولین گھر فروخت کرنا چاہتے تھے ، ملزم ان کا گھر زبردستی سستے دام خریدنا چاہتا تھا ۔ مقتولین اور ملزم کے درمیان اس خونیں واقعے سے پہلے گھر کی قیمت کے معاملہ پر ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی ۔