اسرار خان : پیٹرول او ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ، سمری حکومت کو بھیج دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق فی لیٹر پیٹرول 10 روپے تک مہنگا کرنے کی تجویز کی گئی ہے ، فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 22 روپے تک اضافے کی تجویز کی گئی ہے اور سمری حکومت کو بھیج دی گئی ہے ۔سیکٹری خزانہ نگران وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد فیول کی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔
ریفائرنیز اور درآمدی لاگت کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کے تعین کا اطلاق اگلے 15 روز کے لئے ہوگا۔