وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کیلئے ستارہ امتیاز کا اعلان

15 Aug, 2023 | 06:49 PM

عظمت مجید : شعبہ طب میں بہترین خدمات ، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کیلئے ستارہ امتیاز کا اعلان ۔

پروفیسر محمود ایاز شعبہ جنرل سرجری میں ایڈوانس لیپروسکوپک سرجری اور ربوٹک سرجری میں مہارت رکھتے ہیں۔وی سی کے ای ایم یوکا شمار ملک اور بیرون ملک کے معروف ربوٹک سرجنز میں ہوتا ہے، آپ 200 سے زائد کامیاب ربوٹک سرجریز کر چکے ہیں۔پروفیسر محمود ایاز کا شمار پاکستان کے سرفہرست اور مایہ ناز سرجنز میں ہوتا ہے اس کے علاوہ آپ پہلے ایجوکیشنسٹ ہیں جنہوں نے پاکستان میں ٹراما کورسز متعارف کروائے اور ان کورسز کو پورے پاکستان میں پھیلایا ۔

مزیدخبریں