ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کا یوم آزادی، سری نگر کےنوجوان کی وائرل ویڈیو نے پروپیگنڈا کا بھانڈا پھوڑ دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر اور بیشتر دوسرے شہروں میں بھارت کے آزادی پر بازار بند رہے، گلیاں سنسان رہیں اور ہر طرف خوف و ہراس کا سماں دکھائی دیا۔ بھارت کے مین سٹریم میڈیا میں وزیراعظم نریندر مودی کی  کشمیری نوجوان کی سری نگر کی ویران سڑکوں پر موٹر بائیک چلاتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو نے سری نگر کی بھارتی یوم آزادی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

  بھارت کی انتظامیہ نے بھارت بھر سے لوگوں کو اکٹھا کر کے سری نگر کے لال چوک میں 15 اگست کی صبح بھارت کا پرچم لہرانے کی سرکاری تقریب میں کشمیریوں کی شرکت کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی۔ اس کوشش کا سب سے بھونڈا پہلو سری نگر کی کسی سڑک پر عورتوں کی قطاریں بنوا کر انہیں یوم آزادی کی مناتے دکھایا گیا اور ان تصاویر کی بھارت کے مین سٹریم میڈیا مین تشہیر کا خاص اہتمام کیا گیا۔ ان تصویروں کو ایک نظر دیکھ کر ہی پتہ چل جاتا ہے کہ یہ فریم خاص طور سے کمپوز کئے گئے ہیں اور یہ کشمیریوں کے طرز زندگی کی عکاسی نہیں کرتے بلکہ باہر سے مدعوکئے گئے لوگوں کا اجتماع ہے۔

سری نگر کے نوجوان کی بنائی ہوئی ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر سری نگر کے بازاروں میں تمام دوکانیں بند اور سنسان ہیں۔ گزشتہ کئی سال سے روایت ہے کہ بھارت کے یوم آزادی پر کشمیر بھر مین عام ہڑتال کی جاتی ہے۔

سری نگر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق کل 14 اگست کا آغاز ہوتےہی کشمیریوں نے پاکستان کےحق میں اور بھارت کےخلاف نعرےلگائے،آج بھارتے کے یوم آزادی کو کشمیر میں ایل او سی کے دونوں اطراف یوم سیاہ کی حیثیت سے منایا جا رہا ہے۔

آزاد کشمیر میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریبات اور ریلیاں نکالی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق کشمیری عوام نے پاکستان کےاستحکام کےلیے دعائیں بھی مانگیں، کشمیری کل قابض بھارت کا یوم آزادی ہر سال کی طرح یوم سیاہ کےطور پرمنائیں گے۔