تعلیمی ویزوں میں بڑے فراڈ ، والدین اور طلباء کیلئے الرٹ جاری

15 Aug, 2023 | 02:48 PM

کاشف قریشی : طلباء سے بیرون ممالک کے تعلیمی ویزوں میں بڑے فراڈ پر ایچ ای سی حرکت میں آگیا،  والدین اور طلباء کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔
 ایچ ای سی کے مطابق سیالکوٹ سے کچھ بے ایمان افراد کنسلٹنٹ ظاہر کرتے ہوئے تعلیمی کنسلٹنسی۔سٹوڈنٹ ویزا پروسیسنگ کے شعبے میں طلباء سے فراڈ کر رہے ہیں۔سیالکوٹ سے بڑا گروہ وسطی ایشیائی ریاستوں میں تعلیمی ویزوں میں دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔طلبہ اور والدین کسی بھی کنسلٹنسی یا ایجنسی کی خدمات میں شامل ہونے سے پہلے اس کی ساکھ اور ٹریک ریکارڈ کی اچھی طرح تحقیق اور تصدیق کریں۔ان کی سرکاری ویب سائٹ چیک کریں، جائزے پڑھیں اور قابل اعتماد ذرائع سے سفارشات حاصل کریں۔یونیورسٹیوں، پروگراموں، اسکالرشپس، یا ویزا کی ضروریات سے متعلق کسی بھی دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق کریں۔ درست معلومات کے لیے متعلقہ تعلیمی اداروں یا سرکاری سفارت خانے۔قونصل خانے سے رابطہ کریں۔

مزیدخبریں