لا ہوری گیٹ پو لیس کی پھر تیا ں ،رشو ت نہ د ینے پر نو جو ان کو دھر لیا

15 Aug, 2023 | 12:16 PM

عا بد چو دھری :  لا ہو ری گیٹ پولیس کی پھرتیاں شروع،مبینہ طورپر رشوت نہ دینے پر نوجوان کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر دیاگیا۔
کلوز سرکٹ فوٹیج نے پولیس کی کارروائی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔سی سی ٹی وی فو ٹیج کے مطا بق تین اہلکاروں نے نوجوان معظم کو گلی میں بیٹھے ہوئے حراست میں لیا،مبینہ ملزم معظم کو پولیس اہلکاروں نے ہتھکڑی لگا کر تھانے منتقل کر دیا ۔
ذرائع کے مطا بق مقدمہ 200پتنگیں،آتش بازی کاسامان ،منشیات برآمد ہونے کا درج کر دیا گیا،متاثرہ نوجوان کے ورثانے اعلیٰ پولیس حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

مزیدخبریں