(جمال الدین جمالی)گجرات ترقیاتی منصوبوں میں1ارب25کروڑکی کرپشن معاملے پر سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قریبی ساتھی اور سابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو کرپشن کیس میں آج نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا، نیب کی جانب سے پرویز الہٰی کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائیگ، احتساب عدالت کے باہر اور اندر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔
پرویز الہٰی و دیگر پر گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا الزام ہے،نیب لاہورگزشتہ روز پرویز الہٰی کوراولپنڈی سےگرفتار کرکے لاہور لے کر آئی تھی ۔