بلوچستان کے نگراں وزیراعلیٰ کاتقرر، آج وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر دوبارہ ملیں گے

15 Aug, 2023 | 01:41 AM

سٹی42: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کاکڑ کے درمیان نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے تقرر کے حوالے سے مذاکرات کا پہلا دور بےنتیجہ ختم ہوگیا۔

 اس ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے تقرر کے لئے ناموں پر مشاورت کی گئی اور دونوں رہنماوں نے نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا تاہم اس ملاقات میں کسی نام ہر حتمی اتفاق رائے نہ ہو سکا جس جے سبب طے کیا گیا کہ وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر آج منگل کے روز دوبارہ ملاقات کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق میر عثمان بادینی نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے اب تک مضبوط ترین امیدوار ہیں۔ عثمان بادینی کا نام جمعیت علما اسلام کی جانب سے دیا گیا تھا۔

قبل ازیں بلوچستان نیشنل پارٹی حمل کلمتی کے لئےلابنگ کرتی رہی جبکہ پی پی پی رہنما میرعلی حسن زہری، سینیٹر کہدہ بابر اورسابق بیوروکریٹ شبیر مینگل، سرفراز بگٹی ، پرنس احمد علی بھی نگراں وزیراعلیٰ کی دوڑ میں شامل رہے ہیں۔

مزیدخبریں