راؤ دلشادحسین: وطن عزیز کے 76 ویں یوم آزادی پر زندہ دلان لاہور کا مقبول ترین اور پہلا سٹی چینل سٹی فورٹی ٹو پندرہ برس کا ہوگیا۔
سٹی نیوز نیٹ ورک کے ہیڈکوارٹرز میں سٹی فورٹی ٹو کی پندرہویں سالگرہ کا کیک کاٹاگیا۔ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ادارے کے ورکرز کےساتھ کیک کاٹا۔
سٹی نیو نیٹ ورک کے ہیڈ کوارٹر میں لاہور کے پہلے سٹی چینل سٹی فورٹی ٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی تو سٹی نیوز نیٹ ورک کےبانی سربراہ سید محسن رضا نقوی نے، جو آج کل نگراں وزیراعلیٰ کی ذمہ داری بھی نبھا رہے ہیں، مہمان خصوصی کی حیثیت سے سٹی فورٹی ٹو کی پندرہویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہاکہ خوشی ہے سٹی فورٹی ٹو نے شہریوں کے مسائل کی نہ صرف نشاندہی کی بلکہ انہیں حل کرانے میں بھی کردار ادا کیا۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی پنجاب محسن نے کہاکہ ٹیم اچھی ہو تو آسانیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ میری ٹیم اچھی ہے جس کی وجہ اللہ نے کامیابی دی، تاہم چینل کے آغاز میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا۔
سٹی فورٹی ٹو کی پندرہویں سالگرہ کی تقریب میں سینئر اینکر پرسن سلیم بخاری ،گروپ ایڈیٹر نوید چودھری ،ڈائریکٹر نیوز ٹوئنٹی فور نیوز میاں طاہر ،ڈائریکٹر پروگرامنگ خرم کلیم ،ان پٹ ہیڈ سٹی فورٹی ٹو سید زین العابدین ،سینئر صحافی زاہد چودھری ،سنیئر رپورٹر شاہین عتیق ،علی خان ،اینکر پرسن عامر ڈار، ملک اشرف ،عرفان ملک ،شاہد سپرا ،راؤدلشاد حسین ،عابد چودھری ،علی مسلم ساہی ،جنید ریاض وسیم احمد جمال الدین جمالی ،چیف کیمرہ مین طاہر خان سمیت دیگر سیکشنز کے ہیڈز بھی موجود تھے۔