پاکستانی کیوئسٹ آصف نے سنوکر کے 7بارعالمی چیمپئین کو کوالیفائنگ راونڈ میں ڈھیرکردیا

15 Aug, 2023 | 12:30 AM

سٹی42: پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے  پروفیشنل اسنوکر  ٹورنامنٹ برٹش اوپن کے کوالیفائنگ ڈرا میں7 مرتبہ عالمی چیمپئن بننے والے  سابق ورلڈ نمبر ون اسٹیفن ہینڈری کو شکست دے کر میجر راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔ 

انگلینڈ کے شہر لائسسٹر میں ہونے والی برٹش اوپن سنوکر چیمپئین شپ ک کوالیفائنگ راونڈ میں محد آصف سے شکست کھانے والے سٹیفن ہینڈری برٹش اوپن کے بھی چار بار چیمپئین ہیں۔ ان کی شکست نے برطانیہ اور دنیا بھر میں سنوکر کے شائقین کو مبہوت کر دیا ہے۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کے سابق ایمچور چیمپئن محمد آصف اور سات مرتبہ کے پروفیشنل اسنوکر چیمپئن اسٹیفین ہینڈری کے درمیان مقابلہ  بہت دلچسپ ثابت ہوا۔

 ہینڈری نے 73  پوائنٹس کا  پہلا فریم بریک کھیلتے ہوئے یہ فریم باآسانی 6-92 س پوائنٹس سے جیتا لیکن اس کے بعد مسلسل تین فریمز  میں آصف نے 11-85، 41-63 اور 41-58 کے اسکور کے ساتھ فتح  حاصل کی، یوں محمد آصف نے تین ۔ ایک سے برتری حاصل کر کے سابق عالمی نمبر ون کو آوٹ کلاس کر دیا۔

قبل ازیں گزشتہ سال چھ جون کومحمد آصف عالمی اسنوکر ٹور کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے تھے۔ آصف نے یہ کارنامہ اپنے ساتھی پاکستانی، اسجد اقبال کو  بنکاک، تھائی لینڈ میں افتتاحی ایشیا-اوشیانا کیو اسکول ایونٹ کے سیمی فائنل میں ہرا کر حاصل کیا تھا۔

مزیدخبریں