بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا،سیلاب کی وارننگ جاری  

15 Aug, 2022 | 10:58 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) بھارت نے ایک لاکھ 70 ہزار کیوسک کا ریلا پاکستان میں چھوڑ دیا، دریائے راوی میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان میں پانی چھوڑنے کے حوالے سے اطلاع پہنچا دی، بھارت سے ایک لاکھ 70 ہزار کیوسک کا ریلا پاکستان میں داخل ہوگا، بھارت کے انڈس واٹر کمیشن کے حکام نے پاکستان کو اطلاع دی۔

 ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا، بھارت نے یو جی ایچ براج کے سپل ویز کھول دیئے۔

ادھرمحکمہ موسمیات نے دریائے راوی میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی،پی ڈی ایم اے نے کہاہے کہ بھارت نے اجھ بیران سے 171797 کیوسک پانی چھوڑا ہے ، دریائے راوی میں درمیانے سے اونچی سطح کے سیلاب کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے مزید کہاہے کہ گوجرانوالہ، لاہور اور ملتان ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے، دریائے راوی سے منسلک ندی نالوںمیں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے،تمام اضلاع پیشگی انتظامات مکمل کریں، مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا جائے ،تمام ادارے ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار رہیں۔

مزیدخبریں