رائے ونڈ،نوجوان اغوا،  ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ

15 Aug, 2022 | 10:16 PM

Imran Fayyaz

(حسن خالد) رائے ونڈ کے علاقہ میں 17سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے اغواءکر لیا,اغواہ کاروں نے نوجوان کے والد سے ایک کروڑ رو پے تاوان مانگ لیا ، پولیس کی جانب سے اندراج مقدمہ کے باوجود تاحال ملزمان کا گرفتار نہ کیا جاسکا۔
 رائیونڈ کے رہائشی یعقوب نامی شخص نے الزام لگایا کہ اسکا 17 سالہ بیٹا ظہیر علی جسے چند روز قبل 15سو رو پے دے کر اپنے بھائی یوسف کے گھر بھیجا مگر تاحال واپس نہ پہنچا ، تشویش لاحق ہو نے پر اسے ہر جگہ تلاش کیا گیا لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا ۔

مغوی کے والد کا کہنا تھا کہ نامعلوم نمبر سے کسی شخص کی میرے نمبر پر کا ل آئی جس کا کہنا تھا کہ اگر اپنے بیٹے کو زند ہ دیکھنا چا ہتے ہو تو ایک کروڑ تاوان کا بندوبست کرو،،ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم شخص نے کہا کہ ثنا اللہ ، سیف اللہ اور دیگر کے خلاف جو دعوی دائر کیا ہے وہ بھی واپس لے لو ، پولیس نے واقعہ کا مقد مہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم مغوی نوجوان کو بازیاب نہ کرایا جاسکا ہے۔

مزیدخبریں