بھارت سے آنے والے خصوصی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ

15 Aug, 2022 | 09:54 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بھارت سے آنیوالے ایک اورخصوصی طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سے آنے والے خصوصی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ،بھارت سے آنیوالا خصوصی طیارہ کراچی ایئرپورٹ سے 12 مسافروں کو لیکر روانہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق خصوصی طیارہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی ایئرپورٹ پہنچا ۔

 ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد دکن سے آنے والا خصوصی طیارہ کراچی ایئرپورٹ سے مسافروں کو لیکر دبئی روانہ ہوا۔

بھارت سے آنے والا خصوصی طیارہ گلوبل بمبارڈیئر G5 ہے، بھارت سے آنے والا خصوصی طیارے نے دوپہر 12:10 بجے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا،خصوصی طیارے میں 12 مسافروں کو سوار کرنے کے بعد کپتان طیارے کو لیکر دبئی روانہ ہوا۔12 مسافروں میں دو غیر ملکی مسافر بھی سوار ہو ئے۔

مزیدخبریں