پاکستان کے نئے 75 روپے کے نوٹ کی تفصیلات جانئے

15 Aug, 2022 | 05:27 PM

ویب ڈیسک : سٹیٹ بینک  کی جانب سے پاکستان کی 75 یوم  آزادی پر   75 روپے کا نوٹ منظر عام پر  آ گیا۔  

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 75 یوم آزادی کے  موقع پر پاکستانیوں کے لیے ایک بڑا تحفہ منظر عام پر آ گیا ہے۔  سٹیٹ بینک نے 75 روپے کے  نوٹ کے بارے میں  ٹویٹ بھی کی  ہے۔ اس نوٹ کو    پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے  کی خوشی میں یادگاری طور پر  نکالا گیا ہے۔   اس نوٹ   کا  ڈیزائن بہت پر کشش بنایا گیا ہے جس میں نا صرف قائداعظم کی تصویر بلکہ  فاطمہ جناح ، سر سید احمد خان اور  علامہ اقبال کی تصاویر بھی بنائی گئی ہیں ۔

ان سب کی تصاویر نوٹ پر بنانے کا اصل مقصد یہ ہے کہ پاکستان کو بنانے اور حاصل کرنے میں انہوں نے جو محنت اور کاوشیں دکھائی ہیں انکو سراہا جا سکے۔ 

   نوٹ   30 ستمبر کو  جاری کیا جائے گا۔

مزیدخبریں