مناواں،ذہنی معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتی

15 Aug, 2022 | 05:09 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری) مناواں میں 16 سالہ ذہنی معذور لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی،پولیس نے مقدمہ درج کر ایک نامزد ملزم گرفتار کر لیا۔

شیراکوٹ کے بعد مناواں میں 16 سالہ ذہنی معذور لڑکی زیادتی کا نشانہ بن گئی، مناواں میں 16 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو تین ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس کے مطابق تینوں ملزمان ذہنی معذور لڑکی کو کھیتوں میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

پولیس نے ملزم گلفام ، بھولی اور نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

مزیدخبریں