(ویب ڈیسک)پنجاب پولیس نے شریف خاندان کودی گئی سیکورٹی واپس لے لی ،اس بارےمیں محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پولیس کی واپسی کی ہدایت دی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق جاتی امرا اور ماڈل ٹاون کے گھروں کے باہر پولیس سیکورٹی تعینات کی گئی تھی، پولیس کی جانب سے صرف وزیراعظم شہبازشریف کوپولیس کی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے ،صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کاکہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے جوگھر ڈیکلر کئے ہیں وہاں پر سیکورٹی دی جارہی ہے ۔
صوبائی وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ شریف خاندان کودی گئی پولیس کی سیکورٹی بلاوجہ واپس لے لی گئی ہے، 500سے زائد پولیس کے اہلکار سیکورٹی پر تعینات کئے گئے تھے،اس سے قبل عطا تارڑ اور دیگر مسلم لیگی رہنما کوبھی سیکورٹی دی گئی تھی جوکہ واپس ہوگئی ہے۔