ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نینسی پلوسی کے بعد امریکی کانگریس کا ایک اور وفد تائیوان پہنچ گیا

Us Congress Members
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے متنازع دورے کے بعد امریکی قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوان پہنچ گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی کانگریس کے 5رکنی وفد نے پیر کے روز تائیوان کی صدر سائی ان وین سے تائی پے میں ملاقات کی ہے۔ امریکا کی جانب سے حالیہ دورے کو تائیوان کے لیے اپنی حمایت کی مزید توثیق قرار دیا گیا ہے جبکہ تائیوان کی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی وفد کا دورہ تائی پے اور واشنگٹن کے مابین گرم جوش تعلقات کی نئی علامت ہے۔

تائیوان کی صدر سائی انگ وین اور وزیر خارجہ جوزف وو نے امریکی ایوان کانگریس کے وفد کو دورے کی دعوت دی تھی، تاہم ان رہنمائوں کے مابین ہونے والی ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے بھی تائیوان کا دورہ کیا تھا۔ جس پر چین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا جب کہ تائیوان کے گرد وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں بھی چینی ردعمل ہی کا حصہ تھا، جو تاحال جاری ہیں۔ چین نے نینسی پلوسی کے دورے سے قبل متنبہ کیا تھا کہ اگر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردے گا۔

ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان چین کی خودمختاری اور آزادی کو چیلنج کرنا سمجھا جائے گا اور ایسی صورت میں چین کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آئے گا۔