این اے 239 کراچی سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور

15 Aug, 2022 | 01:58 PM

ویب ڈیسک: کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 239 کے ضمنی الیکشن کے لیے عمران   خان کے کاغذات نامزدگی منظور  کرلیے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے جس سلسلے میں انہوں نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقوں سے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے کراچی سے قومی  اسمبلی کے حلقے این اے 239  سے کاغذات نامزدگی  منظور  کرلیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ  آزاد امیدوار محمد طارق،  مشتاق احمد  اور جے یو آئی (ف) کے محمد رمضان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔

2018 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے پی ٹی آئی کے اکرم  چیمہ کامیاب ہوئے تھے اور اب ضمنی الیکشن میں وہ عمران خان کے کورنگ امیدوا ر ہوں گے۔

مزیدخبریں