فارن فنڈنگ سےمتعلق قانون سازی کی درخواست مسترد

15 Aug, 2022 | 01:00 PM

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے فارن فنڈنگ سےمتعلق قانون سازی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں فارن فنڈنگ سے متعلق قانون سازی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس شاہد وحید نے فرید عدیل ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ، سماعت میں عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے متاثرہ فریق نہ ہونے پر درخواست کی سماعت نہیں کی جاسکتی۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ فارن فنڈنگ کی قانون سازی نہ ہونے سے ملک سیاسی ہیجان میں ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ قانون سازی میں بیرون ملک سے آنے والی رقم کےاستعمال کا پتہ لگایا جائے اور بیرون ملک سے رقوم بھیجنے والے پاکستانیوں اور غیرملکیوں کا تعین کیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ قومی مفاد کےخلاف فارن فنڈنگ کو ممنوع قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں