ویب ڈیسک:سینما گھروں میں ٹائیگر کی واپسی ، بالی وڈ فلم ایک تھا ٹائیگر کا ایک اور سیکوئل اگلے برس چھوٹی عید کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کیے جائے گا۔
سلمان خان کے فینز کے لئے خوشخبری کہ ان کی پسندیدہ فلم ایک تھا ٹائیگر 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔ ٹائیگر 3 اگلے برس 23 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی بالی وڈ فلم ایک تھا ٹائیگر کو بیک وقت ہندی ، تامل اور تیلگو زبان میں پیش کیا جا رہا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں شامل مرکزی اسٹارز سلمان خان اور کترینہ کیف نے ایک تھا ٹائیگر کے دس سال مکمل ہونے کی ایک ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو ٹائیگر 3 کی ریلیز ڈیٹ سے آگاہ کیا۔