محکمہ صحت کا ڈینگی پر قابو پانے کیلئےبڑا ایکشن

15 Aug, 2022 | 11:45 AM

قیصر کھوکھر

قیصر کھوکھر: محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ایکشن میں آگئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کیلئے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 7 مریض رپورٹ ہوئے،سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 7 مریض رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے3 ، لاہور سے 2 جبکہ اٹک اور ملتان سے 1 ایک کیس رپورٹ ہوا۔ سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران پنجاب بھرمیں اب تک ڈینگی کے 416 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں، رواں سال لاہور سے ڈینگی کے کل 205 کیسز سامنے آئے۔

لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 72 مریض زیر علاج ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے29 مریض داخل ہیں۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 80,344 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔

گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 17,955 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیاجہاں 1285 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔

مزیدخبریں