سٹی 42: وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ انڈسٹری کے لئے گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ۔
گیس کی قیمت میں اڑھائی ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ۔ ایکسپورٹ انڈسٹری کو ماہ اگست میں نو ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے بلنگ ہو گی ۔ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل، لیدر، سپورٹس اور سرجیکل انڈسٹری پر نیا ٹیرف لاگو ہو گا۔
حکومت نے ایکسپورٹ انڈسٹری کے لئے بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے۔قبل ازیں برآمدی صنعت کو ساڑھے چھ ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر بلنگ کی جا رہی تھی ۔